counter easy hit

عوام ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے اراکین قومی اسمبلی زاہد حامد، ڈاکٹر حفیظ الرحمان، ڈاکٹر شذرہ سمیت اراکین صوبائی اسمبلی ثمینہ نوراور چوہدری طاہر احمد سندھو نے ملاقات کی۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام نے ملتان کے ضمنی الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے دھرنا سیاست سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے جس کے بعد آئندہ 3 سال میں عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔