counter easy hit

پی ٹی وی کرپشن کیس

پی ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو جیل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کرپشن کیس میں عدالت نے شاہد مسعود کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔شاہد مسعود کو ڈیوٹی جج محمد انعام اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور ڈاکٹر شاہد مسعود کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔یاد رہے کہ سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو 24 نومبر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ عدالت نے ایف آئی کو ملزم کو 5 روز کے بعد عدالت کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی اور آئندہ سماعت پر ملزم سے کی جانے والی تفتیش کی رپورٹ اور ملزم کی میڈیکل رپورٹ بھی طلب کر لی۔جس کے بعد آج انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 23 نومبر کو پی ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو عدالت سے گرفتار کر لیا۔خیال رہے کہ قبل ازیں سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف کرپشن کیس میں درخواست دائر تھی۔ جس پر ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق سماعت ہوئی۔ خصوصی عدالت میں سپیشل جج سنٹرل نے اینکرشاہد مسعود کی ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کردی ۔