counter easy hit

پی ٹی ایم کے رکن اسمبلی علی وزیر کی سیاست ختم

میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم کے ایم این اے علی وزیر سمیت 12افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ ڈی پی او شمالی وزیرستان کی مدعیت میں میرعلی تھانہ میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں احتجاجی مظاہرے میں علی وزیر اور ساتھیوں پر عوام کو بغاوت پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی کو شیواہ کے مقام پر جلسے میں ریاست اور فوج مخالف نعرے لگائے گئے، ریاست مخالف نعرے لگا کر ملکی سلامتی کیلئے خطرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔