counter easy hit

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو نے عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو نے عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجوادیا ہے، پی ٹی آئی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ امیر بخش بھٹو نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفٰی دیا ہے۔ وزیراعظم کو بھجوائے اپنے استعفیٰ میں امیر بخش بھٹو نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ ایک ادنی کارکن کی حیثیت سے پارٹی میں اپنی خدمات انجام دیتے رہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امیر بخش بھٹو نے پارٹی رہنمائوں سے اختلافات کے باعث استعفیٰ دیا ہے، تاہم عمران خان کی جانب سے تاحال استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا ہے۔