counter easy hit

پی ٹی آئی نے این اے 122 میں قانونی جنگ لڑنے کا ٹاسک حامد خان کو سونپ دیا

Hamad Khan

Hamad Khan

لاہور : تحریک انصاف نے این اے 122 میں قانونی جنگ لڑنے کا ٹاسک حامد خان کو سونپ دیا۔ حامد خان کل سردارایاز صادق کی اپیل کے خلاف درخواست دائر کریں گے۔

تحریک انصاف نے سردار ایاز صادق کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ اپیل کے خلاف فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں پارٹی نے حامد خان کو قانونی جنگ لڑنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

حامد خان کل سپریم کو رٹ لاہورر جسٹری میں درخواست دائر کریں گے، جس میں یہ استدعا کی جائے گی کہ تحریک انصاف کو سنے بغیر سردار ایاز صادق کی اپیل پر فیصلہ نہ کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کا بھرپور دفاع کرے گی۔