counter easy hit

پی ٹی آئی کو مشکل وقت میں بڑا جھٹکا ۔۔

کراچی : تحریک انصاف سندھ کے صدر اوروزیراعظم کے مشیر امیر بخش بھٹو نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا، میربخش بھٹونے استعفیٰ پارٹی سربراہ عمران خان کوبھیج دیا، ممتازبھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو پی ٹی آئی سے قبل مسلم لیگ ن کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا ہے۔تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ امیر بخش بھٹو نے تحریک انصاف سندھ کے صدر ہونے کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر بھی تھے۔ میربخش بھٹونے استعفیٰ پارٹی سربراہ عمران خان کوبھیج دیا ہے۔ ممتازبھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو تحریک انصاف سے قبل مسلم لیگ ن کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ تاہم اب انہوں نے تحریک انصاف سے بھی راہیں جدا کر لی ہیں۔ دوسری طرف میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری آج عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوں گے جبکہ ان کی ہمشیرہ فریال تالپور ضمانت میں توسیع کے لیے بینکنگ کورٹ پہنچ گئیں۔آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی مدت آج ختم ہو رہی ہے جس کے پیش نظر انہیں آج عدالت میں پیش ہونا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، ان کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جائے گی۔مقدمے میں شریک ملزمان حسین لوائی، عبدالغنی مجید اڈیالہ جیل میں ہیں جب کہ تفتیشی افسر کیس میں پیشرفت سے عدالت کو ا?گاہ کریں گے۔تفتیشی افسر مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں گے۔یاد رہے کہ مقدمے میں آصف زرداری، فریالپور، انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی نامزد ہیں جن پر جعلی اکاو¿نٹ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔مقدمے میں آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید کے بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین اور علی مجید عبوری ضمانت پر ہیں جب کہ انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی، اور طحہ رضا گرفتار ہیں۔