counter easy hit

یوم تکبیر، پاک فوج اور پاکستانی سائنسدانوں نے ملک کوناقابلِ تسخیر بنادیا، تحریک انصف فرانس

پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) یوم تکبیر ہر محب وطن پاکستانی کیلئے انتہائی قابل فخر لمحہ ہے، جب پاکستان کے عظیم سائنسدان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم کا جذبہ اورجرات دنیا کے سامنے لگاتار 6ایٹمی دھماکوں کی صورت میں سامنے آئی اور پاکستان نے دنیا پر اپنی ایٹمی صلاحیت واضح کردی۔ اس موقع پر تحریک انصاف فرانس کے زیراہتمام ”یوم تکبیر“انتہائی جوش جذبہ سے منایا گیا۔اس موقع پر افواج پاکستان اور پاکستان کے ایٹمی سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اوریوم تکبیر کے سلسلے میں خصوصی طورپر کیک کاٹا گیا اورپاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے گئے، پروقار تقریب میں چیئرمین تحریک انصاف چوہدری گلزار لنگڑیال، قائمقام صدر شیخ نعمت اللہ ،جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز جٹ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری ماجد چیمہ ، سابق صدرمیاں ذوالفقار جتالہ، سینئر راہنما چوہدری افضال احمد گوڑھا منتاں، چوہدری ثاقب ممتا زمہراور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکا نے اپنے اپنے پیغامات میں منفرد انداز میں ایٹمی پاکستان کے معماروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تحریک انصاف فرانس نے اٹھائیس مئی یوم تکبیر پاکستان کے حوالے سے ایک سادہ تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں تحریک انصاف فرانس کے چیرمین چوہدری گلزار لنگڑیال ، قائم مقام صدر شیخ نعمت اللہ ، جنرل سیکریٹری چوہدری اعجاز جٹ ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری چوہدری ماجد چیمہ ، سابق صدر ذوالفقار جٹالہ ، سینیر رہنما چوہدری افضال احمد گوڑھا منتاں، چوہدری ثاقب ممتاز مہر پلاہگراں اور دیگر نے شرکت کی
اس تقریب میں یوم تکبیر کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔
حاضرین نے پاکستان زندہ باد ،پاکستان پائیندہ باد ،محسن پاکستان زندہ باد ، پاک افواج زندہ باد کے نعرے لگائے ، حاضرین نے اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان ، تمام سائنسدانوں اور ٹیکنیشنز ، افواج پاکستان ، سیاستدانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی دھماکوں نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر کردیا ، یوم تکبیر یوم پاکستان ہے ، یوم تکبیر نے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کردیا ، پاکستان کو نیوکلئر طاقت بنانے کے لئے پاکستان کے عوام ، سیاستدانوں ، پاک افواج ، سائنسدانوں اور تمام ٹیکنیشنز نے دل و جان سے اپنا کردار ادا کیا۔ اور اٹھائیس مئی کو پاکستان دنیا کے نقشے پر پہلی مسلم نیوکلئر اسٹیٹ کی حیثیت اختیار کرگیا۔

PTI FRANCE, CELEBERATES, DAY OF TAKBEER, WITH, FULL, CONSCENT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website