counter easy hit

پی ایس ایل کا دبئی میں آغاز ۔بین الاقوامی فنکاروں کی شاندار پرفارمنس۔۔۔

خصوصی رپورٹ۔اصغر علی مبارک سے۔۔۔۔دنیا کے سب خوبصورت روشنیوں کے شہر دوبئی میں لیزر لائیٹ شو میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز ھو گیا افتتاحی تقریب میں بین الاقوامی فنکاروں بونی ایم ،جنون گروپ ،عائمہ بیگ اور فواد خان سمیت دیگر نے خوب پرفارم کیا، اور شاندار پرفارمنس سے حاضرین کے دل جیت لئےاس موقع پر پاکستان کے کلچر ثقافت اور میوزک کو بھی روشناس کرایا گیاپی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ سنگرز نے شاندار پرفارمنس دی پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق آج 8 بجکر 45 منٹ پر دبئی سٹیڈیم میں شروع ہوئی جس میں شائقین کی بڑی تعداد سمیت سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ احسان مانی نے پی ایس ایل منعقد کرانے پر یو اے ای کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایونت منعقد کرانے پر یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی بڑی لیگ ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے شائقین کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ چیئرمین پی سی بی نے ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کی جیت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔تقریب کے آخر میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر تماشائیوں کی پرجوش نعرے بازی نے ماحول کو گرمائے رکھا قومی پرچموں کی بہار اور پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار بھی دیکھنے کو ملا۔۔۔۔

PSL launches in Dubai. Exquisite performances of international artists ...