counter easy hit

پی ایس ایل ؛ ہرایمر جنگ کرکٹر 25 ہزار ڈالر کا چیک وصول کریگا

PSL

PSL

لاہور : پاکستان سپر لیگ میں شریک ہر ایمرجنگ کرکٹر25ہزار ڈالر کا چیک وصول کرے گا، نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایونٹ سے نوجوان کھلاڑیوں کو مالی آسودگی اور ٹاپ اسٹارز کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوگا، ہر فرنچائز کو آمدنی کا 75فیصد حصہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ایونٹ کے انعقاد سے پاکستان کرکٹ کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے میں بڑی مدد ملے گی،پانچوں فرنچائز ٹیمیں 4غیر ملکی اور ملک سے 2 ایمرجنگ کرکٹرز کو شامل کریں گی، ان نوجوانوں کے معاہدے کم از کم 25ہزار ڈالر تک کے ہوں گے۔

ان کو مالی فائدے کے ساتھ اسٹارزکے ہمراہ کھیلنے کا تجربہ بھی حاصل ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے ہونے والی مجموعی آمدنی ایک مرکزی پول میں جمع کرکے75فیصد حصہ فرنچائزز میں تقسیم کردیا جائے گا، انھیں اسپانسر شپ حقوق، لوگو اور شرٹس کی فروخت سے بھی منافع پانے کا موقع ملے گا۔

ایونٹ پی سی بی کیلیے بھی مالی آسودگی کا ذریعہ ہوگا، حاصل شدہ رقم ملک میں کھیل کے فروغ کیلیے مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔