counter easy hit

اپوزیشن کی طرف سے استعفوں کی حکمت عملی تیار، مولانا فضل الرحمن کا نواز شریف سے رابطہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مولانا فضل الرحمن آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے کے مطابق اپوزیشن کی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے آغاز کیلئے عملی اقدامات کے سلسلے میں مسلسل دورے اورملاقاتیں کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں اسمبلیوں سے استعفوں کے لیے کمیٹی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال، اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان اور اے پی سی کے بعد کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں اپوزیشن کے نئے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سربراہی پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔ دریں اثنامولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے پی سی کے فیصلوں کے بعد اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں شیخ رشید احمد کے اپوزیشن کے خلاف بیانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جے یو آئی کے خلاف نیب کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ مولانا نے پارٹی رہنماؤں کو بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ مولانا نے اجلاس کو نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کے بارے میں آگاہ کیا۔ اجلاس میں اکرم درانی، مولانا عبالغفور حیدری اور دیگر اہم رہنمائوں کے علاوہ جے یو پی کے سربراہ مولانا اویس نورانی کی بھی خصوصی شریک ہوئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website