counter easy hit

دھرنے کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی ڈی جے بٹ پر فرد جرم عائد

protesters DJ Butt

protesters DJ Butt

اسلام آباد ……اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دھرنے کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ڈی جے بٹ پر فرد جرم عائدکردی اور عمران خان اور طاہرالقادری سمیت 27ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
اسلام آباد کے مجسٹریٹ وقاص رشید کی عدالت نے دھرنے کے دوران ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی ، دفعہ 144کی خلاف ورزی پر آصف نذر عرف ڈی جے بٹ پر فرد جرم عائدکر دی گئی،ملزم نے صحت جرم سے انکارکیا ، اس پر عدالت نے استغاثہ کی شہادتیں طلب کر لی ہیں ۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور طاہرالقادری سمیت 27ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جب کہ 15 دن میں مقدمے کا چالان مکمل کر کے پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے، کیس کی مزید سماعت 24مارچ کو کی جائے گی ۔