counter easy hit

واپڈا کی نجکاری کے حکومتی فیصلہ کے خلاف لالہ موسیٰ کے واپڈا ملازمین نے احتجاج کیا

 protest against Lala Musa

protest against Lala Musa

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) واپڈا کی نجکاری کے حکومتی فیصلہ کے خلاف لالہ موسیٰ کے واپڈا ملازمین نے احتجاج کیا۔ احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے واپڈا پیغام یونین کے زونل سیکرٹری رفاقت علی پال نے کہا کہ واپڈا منافع بخش ادارہ ہے۔جو ایک قومی اثاثہ ہے۔ہم اسکی فروخت کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومتی دعوے کو مان بھی لیا جائے کہ یہ ادارہ خسارے میں ہے تو بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ مناسب اصلاحات کر کے اسے درست کیا جائے مریض کی بجائے مرض کو ختم کیا جانا عقیلی دلیل ہے۔ہم ملک اور ملکی اثاثوں کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گئے۔پیغام یونین کے راہنما نے مزید کہا کہ واپڈا کے غیور مزدور نجکاری کے خلاف متحد ہو کر پر اُمنمزاحمت کریں اور اس ادارے کو بچائیں۔یہ محض ایک ادارہ کا مسلہ ہی نہیں بلکہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار خاندانوں کی بقا کا مسلہ بھی ہے۔