counter easy hit

اپنے عمل کا حساب رکھنے والی با خبر قوم کبھی پستی و تنزلی کا شکار نہیں ہوتی ہے، امام شاہد

Imam Shahid

Imam Shahid

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) اپنے عمل کا حساب رکھنے والی باخبر قوم کبھی پستی و تنزلی کا شکار نہیں ہوتی ہے، مسلمان مومن کی یہ نشانی ہے کہ جب اس سے کوئی گناہ سرزد ہو جائے تو فوری طور پر توبہ کے لیے اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرتا ہے، اللہ کی رحمت سے کبھی بھی مایوس نہیں ہونا چاہیے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر مسلمان مومن کا شیوہ ہے۔

ان خیالات کا اظہا ر معروف مذہبی سکا لر و انچا رج ضیاء الا مہ سنٹر بو زلے گرین امام شا ہد تمیز نے اپنے خطبہ میں کیا ۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد مظہر حسین قا دری ، صاحبزادہ پیر محمد طا ہر حسین قا دری ، نا صر رانا ، محمد سخی ، محمد طیب قا دری ، قمر خلیل ، مزمل قا دری ، محمد ثا قب ، محمد صدیق ، شمس پیرذادہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اما م شاہد تمیر نے کہاکہ بلا شبہ انسان گناہوں کا پتلا ہے لیکن اگر وہ جا نے انجا نے میں کوئی غلطی یا برائی اختیار کربھی لے تو فوری طور پر توبہ کرنی چا ہیے تا کہ اسکی بخشش و مغفرت ہو سکے۔

انہو ں نے کہاکہ اللہ کا فضل اور اسکی رحمت اسکے جاہ وجلال پر حاوی رہتی ہے اسلیے انسان کوکبھی بھی نا امید نہیں ہونا چاہیے اور اپنے گناہوں سے معافی کے لیے خالق کے سامنے ایک بار سجدہ ریز ضرور ہو جا ئے ۔ انہو ں نے کہاکہ توبہ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انسان گناہ کی معافی مانگنے کے بعد دوبارہ اسکا ارتکا ب کرتا رہے بلکہ اسے چا ہیے کہ اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی سچی توبہ کرنے کے بعد ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خود کو گناہوں اور برائیوں سے محفوظ رکھے۔

انہو ں نے کہاکہ دنیاوی زندگی اسطرح گزارنی چا ہیے کہ روز محشر اللہ رب العزت کے دربار میں پشیمانی اور شرمندگی کا سامنا نہ ہو ۔ انہو ں نے کہا کہ اچھے اعمال اور نیکی کی قیمت روز قیامت ہی ہما رے سامنے آئے گی۔

انہو ں نے کہاکہ جب انسان کو تنہائی کے دوران اس بات کا مکمل یقین ہوجا ئے کہ اسے دنیا کا کوئی انسان یا شے نہیں دیکھتی لیکن اسکا خالق اسے ہمہ وقت دیکھتا ہے تو وہ چھپ کر بھی کسی گناہ اور برائی کا ارادہ نہیں کرے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ ایک مومن کی حقیقی زندگی کی نشانی یہی ہے کہ اسکی رغبت نیکی کی طرف بڑھتی اور برائی سے بے زاری اختیار کرتا ہے۔