counter easy hit

پریانکا چوپڑا کے بالی وڈ نگری میں بارہ سال مکمل

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) میری کوم، فیشن اور برفی جیسی کامیاب فلموں کی ہیروئن پریانکا چوپڑا نے بالی وڈ نگری میں بارہ سال پورے کر لیے۔

پریانکا نے ٹویٹر پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف سترہ سال کی عمر میں بالی وڈ میں انٹری دی۔ بالی وڈ کو کئی کامیاب فلمیں دینے والی پریانکا انٹرنیشل میوزک البم کے لیے گلوکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں۔