counter easy hit

فیصل آبادی جیل میں قیدی کس کام کے شوقین نکلے ۔۔۔ ایک رپورٹ نے پوری قوم کو حیران کر ڈالا

Prisoners in the Faisalabad Jail look for work. One report shocked the whole nation

فیصل آباد(ویب ڈیسک) فیصل آباد کی جیلوں میں قیدیوں کو تعلیم کے جو مواقع فراہم کیے گئے ہیں اس سے فائدہ اٹھانے والے قیدیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فاصلاتی نظام تعلیم نے جہاں دور دراز مقامات پر رہنے والے افراد کو علم کی روشنی سے آشنا کیا ہے تو وہیں فیصل آباد کی جیلوں میں پابند سلاسل قیدیوں کے لیےبھِی تعلیم کے دروازے کھلے رکھے ہیں جس سے تعلیمی منازل طَے کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔جیلوں میں تعلیم دو سطحوں پہ دی جارہی ہے۔ پہلی سطح بالکل ابتدائی ہے یعنی بنیادی اخلاقیات اور دینی قسم کی تعلیم۔جس میں لکھنا پڑھنا بھی شامل ہوتا ہے۔پڑھنے کی مہارت اور لکھنے کا فن سکھایا جاتا ہے۔ دوسرے درجے کی تعلیم میں ڈگری پروگرام ہوتے ہیں۔ جیلوں میں بیٹھے ہزاروں نوجوان اپنی تعلیم مکمل کر لیتے ہیں اور باہر نکل کے باوقار زندگی کی طرف لوٹ آتے ہیں۔علامہ اقبال یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر عبیداسلم کا کہنا ہے کہ جیل کے اندر بھی تعلیم کی سہولتیں موجود ہیں جس میں ہم میٹرک ، انٹر میڈیٹ اور گریجو ایشن کرواتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت دو بڑی جیلو ں میں 27قیدیوں کو ایف اے اور گریجویشن کی تعلیم دی جا رہی ہے جبکہ تین سو سے زائد قیدی دینی علوم بھی حاصل کر رہے ہیں۔وقت اور حالات کے تحت جرم کر بیٹھنے والے افراد کے لیے تعلیم نہ صرف اخلاقی تربیت کاذریعہ ہےبلکہ جرم سے نفرت کا شعور بھی بیدار کرتی ہے ۔قیدیوں کی نفسیات کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ بہت سے مجرم عادی مجرم نہیں ہوتے، اپنی کسی خاص کیفیت میں جرم کر گزرتے ہیں اور اُس کی سزا کاٹ رہے ہوتے ہیں۔کئی مجرم اپنی نوجوانی میں جرائم کی طرف راغب ہوتے ہیں اور مجرم یا قیدی بننے کے بعد انھیں احساس ہوتا ہے کہ وہ زندگی سے محروم ہوتے جا رہے ہیں یوں تعلیم اُن کے بنیادی حق کے طور پر سامنے آتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website