counter easy hit

محکمہ جیل کے برطرف ملازمین کا پشاور میں احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

پشاور (یس ڈیسک) محکمہ جیل خانہ جات خیبر پختونخوا سے برطرف کئے گئے ملازمین نے پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔محکمہ جیل خانہ جات کے برطرف ملازمین پشاور پریس کلب کے باہر جمع ہوئے اور ٹائر جلائے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ میرٹ کے تحت بھرتی ہوئے اور ایک ماہ سے کام کر رہے ہیں لیکن صوبائی حکومت کے وزراء نے من پسند افراد کو بھرتی کرنے کے لئے غریب ملازمین سے منہ کا نوالہ چھین لیا ہے اور ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب ملازمین کے ساتھ ناانصافی اور ان کی بلاوجہ برطرفی انصاف کی دعوے دار حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔