counter easy hit

وزیراعظم آج پورٹ قاسم پر کوئلہ بجلی گھروں کا افتتاح کرینگے

Prime Minister, Shahid, Khaqan, Abbasi, will, inaugurate, Coal, Power, Plant, at, Port, Qasim

Prime Minister, Shahid, Khaqan, Abbasi,

وزیراعظم آج پورٹ قاسم پر سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والے 1320 میگا واٹ کے کوئلے پر چلنے والے بجلی گھروں کا افتتاح کریں گے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، وہ سی پیک کے تحت پورٹ قاسم پر تعمیر ہونے و الے 1320 میگا واٹ کے کوئلے پر چلنے والے 2 بجلی گھروں کا افتتاح کریں گے۔وزیراعظم کراچی میں گورنر ہائوس میں امن وامان پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کے علاوہ کراچی پیکیج پر اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔اجلاس میں گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، میئر کراچی سمیت دیگر حکام شرکت کریں گے۔