counter easy hit

وزیراعظم نواز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (یس ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف، سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر آج سعودی عرب کے دو روزہ دورے روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہ سلمان بن عبد العزیز سمیت اعلی سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امور سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔