counter easy hit

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا جس میں نیشنل ایکشن پلان، ملکی سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان، وفاقی وزیر داخلہ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتی قیادت بھی شریک ہو گی۔

وزارت داخلہ نے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان، ملکی سیکیورٹی پلان اور دیگر معاملات پر اہم فیصلے کیے جائیں گے جب کہ اجلاس کے پہلے حصے کی صدارت وزیر داخلہ چوہدری نثار کریں گے جب کہ دوسرے حصے کی صدارت وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔