counter easy hit

وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سعودی فرمانروا سے ملاقات

Nawaz Sharif And Raheel Sharif

Nawaz Sharif And Raheel Sharif

ریاض (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے وفود کی سطح پر ملاقات جاری ہے۔

دارالحکومت ریاض کے شاہی محل میں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم نواز شریف جب کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں یمن کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے جب کہ ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود ہیں۔ اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی فرمانروا سے ون آن ون ملاقات بھی کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل سعودی عرب پہنچنے پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کا شاندار استقبال اور گارڈ آف اونر پیش کیا گیا، سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود ہیں جب کہ وفد کے دیگر اراکین میں وزیر دفاع خواجہ آصف، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری شامل ہیں۔