counter easy hit

تحریک انصاف چھا گئی : وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کی مقبولیت عروج پر ۔۔۔۔ نواز دور کے منصوبے کے مقابلے میں عمران حکومت کا یہ پروگرام کیسا جارہاہے ؟ تفصیلات آ گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)تحریک انصاف چھا گئی، کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر لیے، نواز دور کے کس منصوبے کی مقبولیت کو مات دے دی؟ وزیراعظم عمران خان کے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کی ملک بھر میں پذیرائی جاری ہے۔ ایک اعلامیے کے مطابق لانچنگ کے 72 گھنٹوں میں 18 لاکھ نوجوان ویب سائٹ وزٹ کر چکے ہیں

جبکہ پروگرام کے تحت ایک لاکھ 90 ہزار آن لائن درخواستیں موصول ہو گئیں۔ کامیاب جوان پروگرام نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے، سابق دور میں مسلم لیگ نواز کی صدر مریم نواز کی جانب سے شروع کیا گیا پروگرام بھی پیچھے رہ گیا۔ لیگی حکومت کے یوتھ پروگرام کے پانچ سالوں میں 90 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کے مطابق نوجوانوں نے کامیاب جوان پروگرام کا زبردست خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل شروع کئے گئے منصوبوں میں نوجوانوان کے لئے تکنیکی رکاوٹیں زیادہ تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نظام آن لائن نہ ہونے ہر نوجوانوں کو بینکوں کے سامنے لائینوں میں لگا دیا گیا تھا تاہم اب اب جدید نظام کے تحت گھر بیٹھے پانچ منٹ میں درخواست دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 18 لاکھ افراد پورٹل پر آچکے ہیں جبکہ 72 گھنٹوں کے اندر ایک لاکھ 90 ہزار درخواستیں موصول ہو گئیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ درخوست گزاروں میں بڑی تعداد طلبا اور فارغ التحصیل جوانوں کی ہے۔ پروگرام کے متعلق معلومات کے لیے  وزٹ کریں۔

KamyabJawan.gov.pk

Prime Minister, Kamyab Naujawan, Program, project, announced, to be, best

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website