counter easy hit

وزیراعظم اپنے 3 وزراء سے سخت ناراض ہیں ۔۔ یہ کون ہیں ؟ اور وزیراعظم نے ان سے متعلق کیا فیصلہ کر لیا ؟ بریکنگ نیوز آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاست کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے تین وزراء سے سخت خفا ہیں ،، اور کہا جا رہا ہے کہ وزیراعظم نے ان وزراء کو مہلت دی ہے کہ وہ اپنی وزارت کی کارکردگی ٹھیک کر لیں،،ان کو صرف تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے ،، نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تین وزراءکی کارکردگی کر عد م اطمینان کا اظہا کرتے ہوئے کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تین مہینے کا وقت دیدیا ہے ،، نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزراءکی کارکردگی کا جائزہ لیا جس دوران انہوں نے فہمیدہ مرزا ، خالد مقبول صدیقی اور محبوب سلطان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے تینوں وزراکوکارکردگی بہتربنانے کی ہدایت کی ہے،، وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ انقلابی اقدامات کرے۔ وزیر اعظم نے تینوں وزراکوکارکردگی بہتربنانے کیلئے 3 ماہ کی مہلت دے دی ہے،، 3 ماہ بعدوزراکی کارکردگی کادوبارہ جائزہ لیاجائےگا،، وزیر اعظم نے صاحبزادہ محبوب سلطان کوہدایت کی ہے کہ گنے کی کرشنگ میں تاخیردوبارہ نہ ہو،، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مرادسعید کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا ہے،