counter easy hit

وزیراعظم عمران خان ہر منگل کو قومی اسمبلی کو حکومتی کارکردگی سے آگاہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ہر منگل کوقومی اسمبلی کوحکومتی کارکردگی سے آگاہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا موثر انداز میں سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی طرف سےسوالات کےجوابات کیلئے پیر کو قومی اسمبلی کی قواعد وضوابط استحقاق کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نےقواعد وضوابط میں ترمیم کی منظوری دیدی۔ترمیم کے تحت وزیراعظم ہر منگل کو قومی اسمبلی میں سوالات کے جوابات دینگے۔