counter easy hit

وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بیان کی تائید کرتے ہوئے ایسی بات کہہ ڈالی کہ آپ کا دل خوش ہو جائے گا

اسلام آباد: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے انتہائی شاندار اقدام اٹھاتے ہوئے جھوٹی گواہیاں دینے والوں کو سزا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سے متعلق بیان پر اب وزیراعظم عمران خان میدان میں آ گئے ہیں اور چیف جسٹس کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا جھوٹے گواہوں کو سزا دینے سے متعلق بیان خوش آئند ہے۔سچائی کا سفر دراصل نئے پاکستان سفر ہے۔ قومیں تب عظیم بنتی ہیں جب ان کی اقدار اعلیٰ ہوں،مسلم تہذیب کی بنیاد ریاست مدینہ تھی جو کہ سچ پر رکھی گئی۔یاد رہے پاکستان کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ آج جھوٹی گواہی کا خاتمے کا آغاز کر دیا ہے۔جو گواہ تھوڑا سا بھی جھوٹ بولے گا اس کی ساری گواہی مسترد کر دی جائے گی۔سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمے میں جھوٹی گواہی دینے والے پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ آج سے سچ کا سفر شروع کر رہے ہیں،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اب خدا کا قہر آگیا ہے۔گواہ حلف اٹھاتا ہے کہ جھوٹ بولو تو خدا کا قہر نازل ہو۔اب جھوٹ نہیں چلے گا۔انصاف چاہیے تو سچ بولنا ہوگا، ہم نے اکہتر سال ضائع کردیئے۔کسی کو جھوٹ بولنے کا لائسنس کیوں دیں؟ جھوٹ چلتا رہے گا تو انصاف نہیں ہوگا۔اب ہم نے یہ سب ٹھیک کرنا ہے۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جھوٹی گواہی کیس کی سماعت ہوئی،عدالت میں جھوٹا گواہ اے ایس آئی خضر حیات پیش ہوا۔پولیس اہلکار کو عدالت نے ایک مقدمے میں جھوٹی گواہی دینے پرطلب کیا تھا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آج سے جھوٹی گواہی کا خاتمہ کر رہے ہیں اور اس کا آغاز اس جھوٹے گواہ سے کر رہے ہیں،