counter easy hit

: وزیراعظم عمران خان نے نے پنجاب پولیس سٹرکچر کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دورہ قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان تمام برادر ممالک کے درمیان مثالی تعلقات کا خواہاں ہے۔ سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ قطر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ دورہ قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان تمام برادر ممالک کے درمیان مثالی تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں قدم اٹھایا جائے گا اور سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نظام میں اصلاحات لائیں گے تاکہ دوبارہ ایسے واقعات نہ ہوں، انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ انصاف ہوگا۔ سانحہ ساہیوال پر عوام کے غم و غصے کو جائز قرار دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے یقین دلایا ہے کہ ذمہ داران کو مثالی سزا دی جائے گی۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ میرے دورہ قطر سے واپسی پر نہ صرف واقعے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی بلکہ میں پنجاب پولیس کے پورے ڈھانچے کا جائزہ لینے کے بعد اس میں اصلاحات کا عمل بھی شروع کروں گا’۔