counter easy hit

وزیر اعظم نے کشمیر کاذ کے انتہائی اہم ٹاسک کیلئے ناقص ترین ٹیم تشکیل دی، پی ٹی آئی اور بلوچستان کی نمائندگی نہیں پی پی کا صرف ایک نمائندہ شامل

، کشمیر میں بربریت اجاگر کرنے کیلئے 20 ارکان پارلیمنٹ نامزد، ان میں سے بیشتر کو مقبوضہ کشمیر تو درکنار آزاد کشمیر کا بھی پتا نہیں

اسلام آباد(نمائندہ یس نیوز)وزیر اعظم نواز شریف نے کشمیر میں ہندوستانی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا کے اہم ممالک میں اجاگر کرنے کے لیے 20ارکان پارلیمنٹ کو خصوصی نمائندوں کے طور پر نامزد کردیا۔

حکومت نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے جو 22رکنی وفد ارکان پارلیمنٹ کا ترتیب دیا ہے اس پر خاصی تنقید ہو رہی ہے کیونکہ اس میں پی ٹی آئی کا کوئی نمائندہ شامل نہیں ہے اور بلوچستان کی نمائندگی بھی نہیں ہے ۔ پیپلز پارٹی کا ایک نمائندہ شامل ہے اس وفد میں متعدد پارلیمنٹرین ایسے ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ ہائوس میں کبھی حلقہ نیابت کے بارے میں بھی بات نہیں کی ہے۔ کچھ ایسے ہیں جن کو مقبوضہ کشمیر تو دور آزاد کشمیر کا بھی علم نہیں ہے یہ لوگ بیرون ملک مسئلہ کشمیر کو کس طرح اجاگر کریں گے

وزیر اعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ان ارکان پارلیمنٹ کو کشمیر کے نصب العین کی جنگ لڑنے کے لیے دنیا کے مختلف حصوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے 20ارکان پارلیمان کو خصوصی نمائندوں کے طور پر نامزد کیا ہے جو دینا کے اہم ملکوں میں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے۔

کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کے لیے جن ارکان پارلیمنٹ کو نامزد کیا گیا ہے، ان میں درج ذیل ارکان شامل ہیں۔

  • امریکا اور اقوام متحدہ (نیو یارک) کے لیے مشاہد حسین سید اور شزرا منصب علی خان

  • برطانیہ کے لیے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم اور قیصر شیخ

  • چین کے لیے خسرو بختیار اور المداد لالیکا

  • روس کے لیے رضا حیات ہراج، جنید انور چوہدری اور نواب علی وسان

  • سعودی عرب کے لیے مولانا فضل الرحمٰن، میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال اور محمد افضل کھوکھر

  • ترکی کے لیے محسن شاہنواز رانجھا اور ملک پرویز

  • فرانس کے لیے عائشہ رضا فاروق اور رانا محمد افضل

  • اقوام متحدہ (جنیوا) کے لیے اویس لغاری

  • بیلجئم کے لیے اعجاز الحق اور ملک عزیر

  • جنوبی افریقہ کے لیے عبدالرحمٰن کانجو

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website