نیویارک: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 21 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے سیشن سے خطاب کریں گے جو ان کی وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد اب تک سب سے اعلیٰ سطح کے فورم پر خطاب ہوگا۔ وزیراعظم کے چار روزہ دورہ نیویارک کو انتہائی اہم تناظر میں دیکھا جارہا ہے جس میں ان کی امریکی نائب صدر مائیک پینس سے بھی ملاقات متوقع ہے جب کہ وہ اقوام متحدہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی ہوں گی۔








