counter easy hit

وزیر اعظم کا دورہ ، ہزارہ یونیورسٹی کو دو روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

Prime Minister

Prime Minister

بوائز ہاسٹل بدھ کی شام چار بجے تک خالی کرنے کا حکم ، گرلز ہاسٹل کی طالبات چوبیس گھنٹے ہاسٹل میں ہی رہیں گی
ہزارہ (یس اُردو) وزیر اعظم کے دورہ مانسہرہ کے موقع پر ہزارہ یونیورسٹی دو روز کیلئے بند کردی گئی ۔ بوائز ہاسٹل بدھ کی شام چار بجے تک خالی کرنے کا حکم ، گرلز ہاسٹل کی طالبات چوبیس گھنٹے ہاسٹل میں ہی رہیں گی ۔ رجسٹرار آفس ہزارہ یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم کے جمعرات کو دورہ کے موقع پر ہزارہ یونیورسٹی دو روز کیلئے بند کر دی گئی ہے ۔ یس اُردو نے یونیورسٹی بند رکھنے اور ہاسٹل خالی کرانے کے نوٹیفکیشن کی کاپی حاصل کر لی ہے ۔ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر یونیورسٹی انتظامیہ نے بوائز ہاسٹل بدھ کی شام چار بجے تک خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ خواتین ہاسٹل میں موجود طالبات 24 گھنٹے ہاسٹل میں ہی رہیں گی ۔