counter easy hit

ٹرمپ ہسپتال سے ڈسچارج، اپنی مہم میں ’جلد واپسی‘ کا اعلان

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی عوام کو کورونا سے ڈرنے اور اپنی زندگیوں پر حاوی کرنے کی ضرورت نہیں،جلد بھرپور انتخابی مہم دوبارہ شروع ہوگی۔ یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد امریکی عوام کو دیے گئے ویڈیو پیغام میں کہی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس واپس پہنچنے پر امریکی عوام کے لیے ویڈیو پیغام اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ویڈیو پیغام میں صدر ٹرمپ نے کورونا سے نہ ڈرنے اور اسے اپنی زندگیوں پر حاوی نہ کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے امریکی عوام کو گھروں سے باہر نکلنے اور احتیاط برتنے کا کہا۔ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد انتخاباتی مہم بھی معطل کرنا پڑی تھی۔ تاہم انہوں نے پیر کی رات کو ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد صدارتی مہم میں جلد واپسی کا اعلان کیا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے پسپتال میں علاج کے دوران کورونا وائرس کے متعلق بہت کچھ سیکھا، اب وہ مکمل صحتیابی کے بعد اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ کے ذریعے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کورونا سے نہ ڈرنے کو کہا تھا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ کورونا کے مرض سے صحتیاب ہونے کے بعد بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔
’میں خود کو بیس سال پہلے سے زیادہ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔‘

pic.twitter.com/OxmRcZ5nUZ

— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) October 5, 2020

I will be leaving the great Walter Reed Medical Center today at 6:30 P.M. Feeling really good! Don’t be afraid of Covid. Don’t let it dominate your life. We have developed, under the Trump Administration, some really great drugs & knowledge. I feel better than I did 20 years ago!

— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) October 5, 2020

آئندہ ماہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کے حریف اور ڈیموکریٹ جماعت سے تعلق رکھنے والے سابق نائب صدر جو بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

BETHESDA, MARYLAND – OCTOBER 05: Marine One with President Donald Trump fly’s over the crowd outside Walter Reed National Military Medical Center on October 5, 2020 in Bethesda, Maryland. The President announced via Twitter early Friday morning that he had tested positive for COVID-19, along with numerous other prominent GOP figures and members of Congress in the last few days. Tasos Katopodis/Getty Images/AFP

صدر ٹرمپ نے ہسپتال کے لیے روانہ ہونے سے پہلے اٹھارہ سیکنڈز کا ویڈیو پیغام اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے اپنے اور اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے حوالے سے کہا تھا کہ ان دونوں کی طبیعت ٹھیک ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ طبی ماہرین نے صدر ٹرمپ کو آئندہ چند دنوں کے لیے والٹر ریڈ ہسپتال میں قائم صدارتی دفتر سے اپنے فرائض سرانجام دینے کو کہا ہے۔
بیان کے مطابق صدر ٹرمپ کو احتیاطی بنیادوں پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی معتدل اعلامات بگڑنے نہ پائیں۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کو گزشتہ ہفتے جمعے کی رات کو والٹر ریڈ ملٹری ہسپتال میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کر دیا تھا۔جمعرات کی رات کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ ان کا اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر رہے ہیں۔
قبل ازیں 74 سالہ ٹرمپ کے مشیر مارک میڈوز نے کہا تھا کہ صدر میں کورونا وائرس کی ’معتدل‘ علامات ہیں اور توانا ہونے کے ساتھ صدر ٹرمپ کے حوصلے بلند ہیں۔
جمعے کی رات کو وائٹ ہاؤس کے معالج شون کونلی نے جاری بیان میں کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کو اینٹی باڈی کاکٹیل ریجنرون کی ایک خوراک دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے علاج کے لیے ریجنرون کے کلینکل تجربات جاری ہیں، تاہم ڈرگ اتھارٹی نے فی الحال اس کے استعمال کی منظوری نہیں دی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website