counter easy hit

صدر، وزیراعظم سے پرنس کریم آغا خان کی ملاقات

صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پرنس کریم آغا خان نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ صدر اوروزیراعظم نے پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو سراہاجبکہ پرنس کریم آ غا خان نے پا کستانی President, Prime Minister meets prince Karim Aga Khanعوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے اور ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت سے پرنس کریم آغا خان نے اپنی بیٹی پرنسس زہرا آغاخان ااور وفد کے ہمراہ ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی،اس موقع پر صدر ممنون حسین نےکہا کہ پرنس کریم آغا خان عالمی امن و استحکام ،رواداری اور برداشت کے علاوہ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں انسانیت کی بھلائی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔