counter easy hit

اہم ترین ملک کے صدر گھر میں گرنے سے ذہنی توازن کھو بیٹھے

لاہور(ویب ڈیسک) برازیل کے صدر جیئر بولسونارو باتھ روم میں پھسلے اور ان کا سر ٹکرا گيا جس کے سبب ان کی یاد داشت چلی گئی تھی تاہم اب وہ ہسپتال سے واپس آگئے ہیں اور صحت یاب ہیں۔یہ واقعہ پیر کی رات کو ان کی سرکاری رہائش گاہ ‘ایلوردہ پیلس’ میں پیش آیا تھا

 

خان صاحب کا اسکینڈل سامنے لانے کی دھمکیاں دینے والی حریم شاہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہی ۔۔۔۔ موصوفہ کی ایسی شخصیت کی گود میں بیٹھے ہوئے تصاویر سامنے آگئیں کہ ہر طرف شور مچ گیا

 

جس کے بعد انہیں فوری طور پر برازیلیہ کے ’آرمڈ فورسز‘ ہسپتال میں داخل کیا گيا اور رات بھر نگرانی کے بعد منگل کو وہ ہسپتال سے باہر آئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انہوں نے اس کی تفصیلات ایک مقامی ٹی وی ’بینڈ چینل‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتائیں اور کہا کہ اب وہ ٹھیک ہیں۔ چونسٹھ سالہ برازیل کے صدر بولسونارو نے باتھ روم میں گرنے کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ’’تب میں یادداشت کھو بیٹھا تھا، اس کے دوسرے روز، آج صبح، میں بہت سی چیزوں کو دوبارہ یاد کر سکا اور اب میں اچھا ہوں۔ مثال کے طور پر مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں نے گزشتہ روز کیا کیا تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پھسل کر اپنی پیٹھ کے بل گرے جو کافی خطرناک تھا لیکن اب وہ محطات رہیں گے۔ اس سے متعلق ایک بیان میں کہا گيا کہ صدر کے سیٹی اسکین سے دماغ میں کوئی بے ضابطگی کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔ جیئر بولسونارو نے گزشتہ یکم جنوری کو جب سے صدرات کا عہدہ سنبھالا ہے تب سے ان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ برس ستمبر میں جب وہ صدارتی انتخابات کے لیے مہم چلا رہے تھے اس وقت ان پر چاقو سے حملہ ہوا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ان کے پیٹ میں چاقو کے کئی زخم آئے تھے جس کے علاج کے لیے چار بار ان کی سرجری ہوچکی ہے اور آخری بار یہ سرجری گزشتہ ستمبر میں ہوئی تھی۔ اس ماہ کے اوائل میں ہی انہوں نے خود کہا تھا کہ جلد کے کینسر کے لیے بھی ان کے ٹیسٹ وغیرہ ہو رہے ہیں۔اپنی صحت سے متعلق انہوں نے ”بینڈ ٹی وی‘‘ سے بات چیت میں کہا ”میری صحت اچھی ہے لیکن ظاہر ہے کہ چاقو کے حملے کے کچھ اثرات تو ہیں ہی۔ وقت کے ساتھ کوئی بھی نئی حقیقت کو اپنا ہی لیتا ہے۔ عمر کے ساتھ ساتھ چاقو کا زخم ایک خطرناک شکل اختیار کر سکتا ہے۔‘‘ اس انٹرویو سے قبل صدر بولسونارو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر عیسائیوں کی مقدس کتاب بائبل کے بعض اقتاباسات پوسٹ کیے جس کا مفہوم کچھ اس طرح سے ہے۔ ”اگر وہ گرگئے تو کوئی بھی اپنے ساتھی کو اٹھا لے گا۔ لیکن افسوس تو اس پر ہے جوگرتے وقت تن تنہا ہو، کیوں کہ اس کی مدد کے لیے کوئی نہیں ہوتا ہے۔‘‘

PRESIDENT, OF, A, FAMOUS, COUNTRY, GOT, LOST, HIS, MEMORY, BECAUSE, OF, FALL, ON, THE, FLOOR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website