counter easy hit

سربراہ پاک بحریہ کی سری لنکا کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات

 کراچی: ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے سری لنکا میں سرکاری دورے کے دوران اعلی افواج سے ملاقات کی اور دوطرفہ بحری تعاون پر بات چیت کی۔

President navy chief meets top Sri Lanka military leadership

President navy chief meets top Sri Lanka military leadership

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ ان دنوں سری لنکا کے سرکاری دورہ پرہیں۔ دورے کے دوران نیول چیف نے سری لنکن مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ائیرچیف مارشل کولیتھا گناتھیلا کے سمیت سری لنکا کی بری، بحری اورفضائی افواج کے سربراہان سے بھی ملاقات کی جب کہ سری لنکا کی بحری افواج کے سربراہ سے ملاقات کے دوران ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے باہمی دلچسپی اوردوطرفہ بحری تعاون پربات چیت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف کی سری لنکن نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پرسری لنکا کی بحری افواج کے سربراہ وائس ایڈمرل رویندرا وجے گونا رتنے نے ان کا خیر مقدم کیا۔

دوسری جانب کمانڈرسری لنکن نیوی نے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین مختلف شعبوں میں قریبی اور گہرے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا جب کہ وائس ایڈمرل وجے گونا رتنے نے سری لنکا میں سیلاب کی حالیہ تباہ کاریوں کے دوران فوری اور بروقت امداد پر نیول چیف کا شکریہ ادا کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website