counter easy hit

وزیراعظم کی ڈائریکٹر ایئر پورٹس کی تعیناتیاں عمل میں لانے کی ہدایت

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کراچی (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد کے ایئر پورٹس کے ایئر پورٹس مینجر کی اسامی کو اپ گریڈ کر کے ایئر پورٹس ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے احکام جاری کیے ہیں تاکہ تمام اہم ایئر پورٹس پر اندرون اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیتں فراہم کی جاسکیں۔

ایئر پورٹ پر گروپ 11 کے افسران کو ڈائریکٹر ایئر پورٹ تعینات کیا جائے تاکہ ایئرپورٹ کی کارگردگی کو بہتر بنایا جاسکے، وزیر اعظم نے حالیہ دورہ نیپال کے بعد اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچنے پر ہدایات جاری کیں، ذرائع نے بتایا ہے۔

کہ وزیر اعظم نواز شریف نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کا اپنے دورہ نیپال کے دوران نوٹس لیا اور ملک کے تمام ہوائی اڈوں کی حالت بہتر بنانے کے ساتھ افسران و ملازمین کے حقوق کے تحفظات کو یقینی بنانے کیلیے ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے فوری طور پرکوئٹہ ایئرپورٹ کو گروپ 10 کی تعنیاتی جبکہ اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور میں گروپ 11 کے افسران کوایئر پورٹ مینجر کے بجائے ڈائریکٹر کے عہدوں کیلیے ہدایت جاری کی ہیں، سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ موجودہ حکومت سول ایوی ایشن کو دنیا کے بہترین آرگنائزیشن بنانے کیلیے اقدامات کر رہی ہے۔