counter easy hit

پیپلزپارٹی کی کل جماعتی کانفرنس میں سیاسی جماعتوں کی شرکت

PPP participation

PPP participation

کراچی ………پیپلزپارٹی کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت دیگر سیاسی مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
مردم شماری سے متعلق کل جماعتی کانفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج کا اجلاس تاریخی ہے۔ تمام جماعتیں مردم شماری کے حق میں ہیں لیکن انتظامات بلا تاخیر بہتر ہونے چاہیے۔کل جماعتی کانفرنس میں فنکشنل لیگ، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم ، جئے سندھ قومی محاذ سمیت تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے مردم شماری سے متعلق اپنی اپنی رائے کا اظہار بھی کیا