سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف کا کہناہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا، شریف برادران کے خلاف بھی نیب کےکئی کیسز بنے، مگر انہیں کچھ نہیں کہا گیا یہ دوہرا معیار ہے۔

PPP leadership has always respected the courts, Pervez Ashraf
راجا پرویز اشرف غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ جب بھی عدالتوں نے بلایا، وہ پیش ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالتوں کو کبھی دھمکیاں نہیں دیں، ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کی اور عدالت کے روبرو پیش ہو کر بےگناہی ثابت کی۔ راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ انہوں نے کارکنوں کو منع کر رکھا ہے کہ عدالتی کیسز کے دوران جمع نہ ہوں، وہ عوام کی عدالت میں جانے کو بھی تیار ہیں۔ کیا غریب لوگوں کو ملازمتیں دینا ان کا جرم ہے، عدالت نے مزید سماعت 8جولائی تک ملتوی کر دی۔








