counter easy hit

پاکستان میں ایک بار پھر بجلی کی پیداوار طلب سے بڑھ گئی

Power generation in Pakistan increased once again

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان میں بجلی کی پیداوار طلب سے بڑھ گئی اور بجلی کا شارٹ فال زیرو رہ گیا ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق دوسرے روزے کے دن بجلی کی طلب بجلی کی فراہمی سے کم رہی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز 6بج کر 30منٹ تک ملک میں بجلی کی طلب 19ہزار489میگاواٹ رہی جبکہ بجلی کی فراہمی 21ہزار میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔ پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں تمام فیڈرز پر بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہی۔ذرائع نے بتایا کہ جن فیڈرز پر تکنیکی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہے ان کے علاوہ تمام فیڈرز پر بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ رمضان المبارک کے مہینے کے دوران ملک میں بجلی کی فراہمی بلا تعطل یقینی بنائی جائے اور لوڈشیڈنگ نہ کی جائے جس کے بعد پاور ڈویژن نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی اور سحر وافطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ بالکل نہیں ہو گی۔اب پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار طلب سے بڑھ گئی ہے اس لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مُلک میں رمضان کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ دُوسری جانب موسم گرما بھی اپنے عروج پر ہے۔ آسمان پر آگ برساتا سُورج عوام کو اپنی موجودگی کا شدت سے احساس دلا رہا ہے۔ لُو کے غضب ناک تھپیڑے روزے داروں کے صبر کا خوب امتحان لے رہے ہیں اور لوگ موسم میں خوشگوار تبدیلی کی دُعائیں مانگ رہے ہیں۔ ایسے وقت میں محکمہ موسمیات کراچی والوں کے لیے رحمت کا پیامبر بن کر سامنے آیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے اہالیانِ کراچی کو خوش خبری سُنائی گئی ہے کہ عنقریب کراچی میں ہلکی بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز میں کراچی میں ہلکی بارش کے باعث رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران گرمی کی شدت میں کچھ کمی واقع ہو گی اور موسم نسبتاً خوشگوار ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ آج شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔جبکہ کراچی میں رواں ہفتے آسمان پر بادل چھائے رہیں گے۔ کئی مقامات پر یہ بادل بوندا باندی کا باعث بن سکتے ہیں۔ جبکہ رواں ہفتے تیز سمندری ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔ جس کے باعث درجہ حرارت معتدل رہے گا۔ آج شہر میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں شہر میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website