counter easy hit

زمبابوے میں اقتدار کی کشمکش، صدر رابرٹ موگابے کا مستعفی ہونے سے انکار

ہرارے: ملک میں فوجی کنٹرول کے بعد دارالحکومت ہرارے کے ہوائی اڈوں پر غیرملکی صحافیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

Power conflict in Zimbabwe, Robert Mugabe refuses to resignزمبابوے میں صدر رابرٹ موگابے کا فوج کے ہاتھوں تختہ الٹے کے جانے کے بعد غیرملکی صحافیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے، صدر نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا ہے۔ 93 سالہ صدر رابرٹ موگابے کی فوج کے ہاتھوں معزولی کے بعد زمبابوے میں حالات معمول پر آ گئے ہیں، دارالحکومت ہرارے میں لوگ اپنے روز مرہ کاموں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں لیکن فوجی حکومت نے ملک میں غیر ملکی صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہرارے کے ہوائی اڈے پر چند مسافروں کو روک لیا گیا۔

ادھر صدر موگابے نے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ہرارے میں عسکری قیادت اور کابینہ کے دو وزرا نے نظر بند صدر رابرٹ موگابے سے ملاقات کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ساؤتھ افریقہ کے وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق صدر موگابے نے صدارت کے عہدے سے مستعفی ہونے کے امکان کو رد کر دیا۔

دوسری جانب میڈیا نے صدر موگابے، فوج کے سربراہ اور دو وزرا کی جنوبی افریقہ کے سفیر کے ساتھ ملاقات کی تصاویر جاری کی ہیں۔ معزول نائب صدر منانگاگوا بھی جلا وطنی ختم کر کے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔