counter easy hit

جنید جمشید کی میت منگل کو کراچی لائے جانے کا امکان

possibility of bringing Junaid Jamshed's body on tuesday comes to Karachi

possibility of bringing Junaid Jamshed’s body on tuesday comes to Karachi

 کراچی: پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کا جسد خاکی منگل کو لائے جانے کا امکان ہے۔

معروف اسکالر جنید جمشید کے اہل خانہ کے مطابق پمز اسپتال اسلام آباد میں جنید جمشید کے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل جاری ہے جیسے ہی یہ عمل مکمل ہوگا، میت ان کے حوالے کردی جائے گی جس کے بعد میت کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔ جنید جمشید کی نماز جنازہ اور ان کی تدفین کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا، اس بات کی توقع ہے کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ نیشنل اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق دارالعلوم کراچی میں کی جائے گی۔واضح رہے کہ جنید جمشید کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی طیارے میں سوار تھیں جن کی میت کی شناخت کرلی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website