counter easy hit

فحش فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ مارشل آرٹس کے مقابلے میں پہنچ گئی، پہلی ہی لڑائی میں اسکا کیا حشر ہوا؟ تصاویر سامنے آگئیں

نارتھ کیرولائنا (ویب ڈیسک) فحش فلموں کی اداکارہ اورین سٹار کو اپنے کیریئر کی پہلی ایم ایم اے فائٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہ پہلے ہی راﺅنڈ میں ٹیکنیکل ناک آﺅٹ ہوگئیں، ربیکا برائیگ مین نامی 25 سالہ اداکارہ اپنے سٹیج کے نام اورین سٹار سے مشہور ہیںتاہم انہوں نے مکسڈ مارشل آرٹس کیلئے اپنا اصلی نام استعمال کرنے کو ترجیح دی ہے ۔ انہوں نے امیچور کے 2 مقابلے جیتنے کے بعد پروفیشنل فائٹ لڑی ، ان کا کیریئر کی پہلی فائٹ میں ایلس ریڈ کے ساتھ مقابلہ ہوا، ایلس ریڈ کے کیریئر کی بھی یہ پہلی فائٹ تھی. مقابلے کے دوران ایلس ریڈ نے اورین سٹار پر تابڑ توڑ حملے کیے اور انہیں جنگلے کے ساتھ لگا کر اتنی دھلائی کی کہ ریفری کو بیچ میں کودنا پڑ گیا، بعد ازاں انہیں تکنیکی بنیادوں پر ناک آﺅٹ کردیا گیا. فائٹ ہارنے کے بعد اورین سٹار نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ان کے چہرے پر لگنے والے زخم اور سوجن کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اورین سٹار نے کہا کہ انہوں نے ایک مقابلہ ہارا ہے لیکن جنگ ابھی جاری ہے، وہ بہت جلد رنگ میں واپس آئیں گی اور بہت سے مقابلے کریں گی، ان کا پہلے مقابلے کا تجربہ شاندار رہا ہے۔

pornt star, joins, marshal arts, what, happened, when, she, enters in, ring porn star, joins, marshal arts, what, happened, when, she, enters in, ring

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website