counter easy hit

پوپ فرانسس کا اعتراف، عبادت کے دوران سو جاتا ہوں

PoP, frances, admitted, to, go, sleep, during, prayer مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ عبادت کرتے ہوئے کبھی کبھی ان پر غنودگی طاری ہو جاتی ہے۔کیتھولک فرقے کے ایک مذہبی ٹی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘عبادت کرتے ہوئے کبھی کبھی وہ سو جاتے ہیں۔’

مزید پڑھیے

یورپ کے انتہا پسند اور مذہبی جنونی صحافیوں کا پوپ پر اسلام نوازی کا الزام..!!

جنم جنم کی ایک کہانی

اسی سالہ مذہبی پیشوا نے سینٹ تھریسا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی عبادت کے دوران سو جایا کرتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عبادت کے دوران سو جانا اصل میں خدا کو محبوب ہے کیونکہ مسیحوں کو کہا جاتا ہے کہ عبادت کے دوران انھیں ایسا محسوس ہونا چاہیے جیسے وہ اپنے والد کی باہوں میں آرام کر رہے ہوں۔

اطلاعات کے مطابق اسی سالہ پوپ فرانسس ہر روز رات کو نو بجے سونے چلے جاتے ہیں اور سورج طلوع ہونے سے قبل چار بجے بیدار ہوتے ہیں۔پوپ فرانسس جن کا تعلق ارجنٹینا سے ہے وہ سنہ دو ہزار تیرہ سے رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ ہیں اور عوامی تقریبات اور بین الاقوامی دوروں کی وجہ سے وہ بہت مصروف رہتے ہیں۔وہ اپنی معتدل اصلاحات اور مذہبی معاملات میں کھلے پن کی وجہ سے مقبول ہیں اور خاص طور پر ان کا سادہ لب و لہجہ بھی ان کی شہرت کا باعث ہے۔