counter easy hit

سیاسی جرگہ پھر سرگرم، حکومت تین روز میں خط کا جواب دے گی: رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

اسلام آباد (یس ڈیسک) سیاسی جرگہ کے رکن رحمان ملک نے پنجاب ہاؤس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور تحریک انصاف کا خط حوالے کیا۔ میں رحمان ملک کا کہنا تھا۔ حکومت نے خط پر تین دن میں جواب دینے کا کہا ہے۔ ادھر جہانگیر ترین سے قمر زمان کائرہ اور اعتزاز احسن نے ملاقات کی۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا وزیر خزانہ کے جواب کا انتظار کریں گے۔ تحریک انصاف نے لچک دکھائی اب ن لیگ بھی جواب میں لچک دکھائے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سعودی عرب سے واپسی پر سیاسی جرگے نے وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔