counter easy hit

نماز جنازہ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی

Political and social personalities including Chairman Bilawal Bhutto Zardari will be attended in the funeral prayerگجرات: پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی نماز جنازہ آج سہہ پہر 3 بجے ادا کی جائے گی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اسامہ قمر کے نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی نماز جنازہ آج سہہ پہر3 بجے ادا کی جائے گی، نماز جنازہ لنک سکول گراونڈ لالہ موسیٰ میں ادا کی جائے گی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی، اسامہ قمر کی نماز جنازہ میں بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوں گے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا بیٹا گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا، اسامہ قمر دوستوں کے ساتھ گاڑی میں کھاریاں سے لالہ موسیٰ آرہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ان کی گاڑی درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں اسامہ قمر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا ایک دوست زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا۔

اد رہے کہ جمعہ کے روز افطاری سے کچھ دیر قبل قمر زمان کائرہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران انہیں ان کے صاحبزادے کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کی اطلاع دی گئی۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے قمر زمان کائرہ کو بتایا ’ایک خبر آئی ہے کہ آپ کے بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے‘۔ یہ خبر ملتے ہی قمر زمان کائرہ فوری طور پر نیوز کانفرنس چھوڑ کر لالہ موسیٰ روانہ ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق قمر زمان کائرہ کے 25 سالہ صاحبزادے اسامہ قمر کی گاڑی کو لالہ موسیٰ میں جی ٹی روڈ پر ٹراما سنٹر کے قریب حادثہ پیش آیا۔ گاڑی اسامہ قمر خود ڈرائیو کررہے تھے جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا دوست شدید زخمی ہوگیا جو بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔