counter easy hit

عمران خان چوہدری برادران کی بلیک میلنگ میں آگئے۔۔۔ پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک قائم، نیا صوبہ بننے کی صورت میں حکومتی جماعت میں کیا خلل پیدا ہوگا؟ خبر نے حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچادی

لاہور(ویب ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ ن لیگ کا مرکزی مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت لیڈر کے بغیر ہے اورلیڈر شپ کا خلا بڑھتا جارہا ہے ۔ چینل92نیوز کے پروگرام’’ہوکیا رہا ہے ‘‘میں اینکر پرسن فیصل عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ رہبر اعلیٰ ن لیگ نوازشریف لندن بیٹھے ہوئے ، شہبازشریف بھی نیبکیسز سے ڈر کر باہر بیٹھے بعض حلقے کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز کو بھی باہر جانے دیا جائے ،ہوسکتا ہے اب وہ چلی بھی جائیں۔شاہد خاقان عباسی کو قیادت سونپی گئی مگر انکی اور خواجہ آصف کی بول چال بند ہے ۔بلاول نے بھی پنجاب میں ڈیرے ڈالے ہوئے اورجاگ لگا کر مکھن نکالنے کے چکر میں ہیں۔عمران خان ق لیگ کے چودھری برادران کی بلیک میلنگ میں ہیں۔ کچھ حلقوں میں افسر بھی انکے اور فنڈز بھی ملے ہیں تو کیاوہاں تحریک انصاف کے لوگ وڑیاں تلیں گے ؟ ۔تحریک انصاف کی پنجاب میں پوزیشن کمزور ہے ، فارورڈ بلاک بھی بن چکا ہے ۔ نیا صوبہ بننے سے جنوبی پنجاب سے منتخب تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی اسمبلی ممبرز کو چیک کرنا آسان ہوگا ۔تحریک انصاف کو لوٹے بھی ساتھ ملانے میں آسانی ہوجائیگی اور بلدیاتی الیکشن اور قومی و صوبائی الیکشن میں بھی فائدہ ہوگا۔نیب ایک ٹول ہے جس کے ذریعے اپوزیشن کو دبایا جارہا ہے ،حکومت اس کو کیوں ختم کریگی؟۔خسرو بختیار سے بھی پوچھا جانا چاہئے کہ انکی دولت کیسے سینکڑوں گنا بڑھ گئی ؟۔تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا کہ شریف برادران کے باہر چلے جانے سے ن لیگ کو نقصان پہنچا اور خاتمے کی طرف جارہی ہے ۔ لوگوں کو سمجھ آرہی اسلئے تحریک انصاف میں آرہے ۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لوگ عثمان بزدار سے ملاقاتیں کر اور کہہ رہے کہ نوازشریف بھاگ گئے ۔ن لیگی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ مسلم لیگ ن ٹوٹنے والی جماعت نہیں جبکہ لوٹے ہر حکومت میں شامل ہو جاتے ہیں۔ عوام حکومت سے تنگ ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website