counter easy hit

(ن) لیگی چیرمین کے بھتیجے کی شادی پر بے تہاشہ پیسہ بہانے کی تحقیقات شروع

(ن) لیگی چیرمین کے بھتیجے کی شادی پر بے تہاشہ پیسہ بہانے کی تحقیقات شروع

PMLN'S, LEADER, BEING, INVESTIGATED, ON, UNBOUND, EXPENSE, ON, HIS, NEPHEW, MARRIAGE

ٹیکس حکام نے دولہے کے والد اصغر شیخ اور دلہن کے بھائی ناصر پہلوان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ فوٹو: فائل

ملتان: مسلم لیگ (ن) کے چیرمین کے بھتیجے کو مہنگی ترین شادی کرنا مہنگی پڑ گئی اور انٹیلی جنس اور لینڈ ریونیو کی انکوائری ٹیموں نے شادی میں پانی کی طرح پیسہ بہانے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یس نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے اشرف آباد میں حکومتی جماعت کے یونین کونسل چئیرمین شیخ ندیم اکبر کے بھتیجے  کی شادی پر پیسہ پانی کی طرح بہانا، شیر کے پنجرے پر دولہے کی کرسی رکھ  کر بارات لے جانا، دولہے کا سونے کا سہرا اور شیروانی میں سونے کے تار جب کہ  لڑکی والوں کی جانب سے دولہے کی بھائیوں کو موٹرسائیکلیں، مہنگی گاڑی، درجنوں سونے کی انگوٹھیاں اور 5 کروڑ کا جہیز انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی آنکھوں میں چبھ گیا ہے اور محکمے کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو یاسر علی خان کی زیر نگرانی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم نے ملتان میں ہونے والی  مہنگی ترین شادی کی تحقیقات شروع کردی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوائی جا رہی ہے۔ ٹیکس حکام نے دولہا عرفان شیخ کے والد اصغر شیخ اور دلہن کے بھائی ناصر پہلوان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں  جب کہ دونوں اطراف کی جائیداد، کاروبار، آمدنی کے ذرائع، منقولہ و غیر منقولہ سکنی و زرعی جائیداد کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website