counter easy hit

ن لیگ میں نئی لیڈر شپ لانچ ہورہی:ارشاد عارف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ارشاد احمد عارف نے کہا ہے ن لیگ میں نئی لیڈر شپ کی لانچنگ ہورہی ہے جس کے مضبوط ترین امیدوار شاہد خاقان عباسی ہیں کیونکہ نوازشریف تو مشکل سے ہی واپس آئیں گے اگرمریم نواز بھی چلی جاتی ہیں اورشہبازشریف بھی نہیں آتے ہیں تو ایسی صورت میں ایک لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے ۔پروگرام کراس ٹاک میں میزبان اسداللہ خان سے گفتگو میں انہوں نے کہا بلاول بھٹو اپنی تمام تر کوشش کے باوجود پنجاب میں جگہ نہیں بناسکے ،حکومت کو اب کوئی خطرہ نہیں، کسی مافیا کا خاتمہ بھی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے ،حکومت دیکھے کہیں مافیازاس کے اندرہی تو نہیں بیٹھے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا میں نہیں سمجھتا کہ سندھ یا کراچی کی سیاست میں ن لیگ کا کوئی خاص کردار ہوگا،گزشتہ بار ہ سال سے سندھ میں جس پارٹی کی حکومت ہے اس نے کراچی کو نظرانداز کیا،سیاسی ملاقاتوں سے ہم پریشان نہیں،کیا پاکستان میں کرپشن صرف سیاستدانوں نے کی ہے ،اس میں تمام شعبوں کے لوگ آتے ہیں،سندھ میں یہ مشہور ہے کہ جج کرلو وکیل کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔ن لیگ کی رہنما رومینہ خورشید عالم نے کہا سیاست میں ایک دوسرے سے ملاقات ہوتی رہتی ہے ،ابھی تو ہم نے ملاقات شروع کی ہے اور حکومت پریشان ہو گئی ہے ،سب چاہتے ہیں حکومت مدت پوری کرے لیکن ایسا نہ ہووہ عوام کی ہی مدت پوری کر جائے ۔تجزیہ کار اوریامقبول جان نے کہا سیاست میں ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں حکومت کو البتہ اس سے گھبراہٹ ہوسکتی ہے کہ لوگ جوق درجوق مسلم لیگ ق میں داخل ہورہے ہیں، چودھری برادران ڈرائنگ روم کی سیاست کے بڑے ماہر ہیں، لندن والے تو بچ گئے ہیں ، حکومت کے خط کی کوئی
قانونی حیثیت نہیں، مجھے خطرہ ہے کہیں عمران خان اپنے نڈر پن کی وجہ سے اپنی سیٹ نہ چھوڑ دیں۔

PMLN LEADERSHIP TO BE CHANGED NOW

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website