counter easy hit

مسلم لیگ ن نے سینیٹ کی نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

Pervez Rashid

Pervez Rashid

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد سینیٹ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔ کئی موجودہ سینیٹرز بھی ایک بار پھر ٹکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

بی این پی کی کلثوم پروین کو بھی ن لیگ نے ٹکٹ جاری کردیا ۔ حکومتی جماعت مسلم لیگ ن نے پنجاب سے جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں ان میں جنرل نشستوں پر پرویز رشید ، مشاہداللہ خان ، نہال ہاشمی ، چوہدری تنویر ، ڈاکٹر آصف کرمانی ، لیفٹننٹ جنرل عبدالقیوم اور ڈاکٹر غوث نیازی کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ٹیکنو کریٹ کی نشست پر راجہ ظفر الحق کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ ٹیکنو کریٹ علما کی نشست پر پروفیسر ساجد میر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر بیگم نجمہ حمید اور کرن ڈار کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

کے پی کے سے لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ صلاح الدین ترمزی کو جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ پیر صابر شاہ کے کورنگ امیدوار ہونگے۔ بلوچستان سے ن لیگ نے سردار یعقوب خان ناصر، امیرافضل خان مندوخیل، اور میر نعمت اللہ زہری کوجنرل نشست کے لیے سینیٹ ٹکٹ جاری کیے ہیں ۔ سیدال خان ناصر، میر عرفان کرد جنرل نشستوں پر متبادل امیدوار ہوں گے شہباز خان درانی ٹیکنو کریٹ نشست پر امیدوار ہوں گے۔

ایاز خان سواتی ٹیکنو کریٹ کی نشست پر کورنگ امیدوار ہوں گے ۔ دھنیش کمار سینیٹ انتخابات میں ن لیگ کے اقلیتی امیدوار ہوں گے ۔ سندھ سے سید ظفر علی شاہ کو سینیٹ ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ بی این پی کی کلثوم پروین کو بھی ن لیگ نے ٹکٹ جاری کردیا ہے ۔ وفاق سے اقبال ظفر جھگڑا کو جنرل اور ڈاکٹر راحیلہ مگسی کو خواتین کی نشست پر ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔