counter easy hit

ن لیگ کی انتقامی کارروائیوں کو پارلیمنٹ اور سینیٹ میں اٹھایا جائے گا، پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین

PPP

PPP

دبئی : پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کے اقدامات کو (ن) لیگ کی انتقامی کارروائیاں قرار دیتے ہوئے معاملے کو پارلیمنٹ اور سینیٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سندھ حکومت کے امور میں مداخلت نہ رکنے کی صورت میں عوامی سطح بھی احتجاج پر کیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین آصف زرداری کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا دبئی میں اہم اجلاس ہوا جس میں سینئر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور سندھ میں اداروں کی کارروائیوں پر بھی بات کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا کہ پارٹی کے خلاف (ن) لیگ کی انتقامی کارروائیوں کو پارلیمنٹ اور سینیٹ میں اٹھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ حکومت میں مداخلت کا معاملہ حل نہ ہوا تو عوامی سطح پر احتجاج کیا جائے گا جب کہ صوبے کے امور میں مداخلت کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کے لیے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بلدیاتی الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضلعی پوزیشن کو مد نظر رکھ کر کی جائے گی جب کہ پارٹی میں تنظیم نو بلدیاتی انتخابات کے بعد کی جائے گی جس کا حتمی فیصلہ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پیپلزپارٹی سندھ کے 5 اور پنجاب کے 10 اضلاع میں جلسے کرے گی۔