counter easy hit

ن لیگ 43، تحریک انصاف 42 فیصد، سعد رفیق اورعمران خان میں کانٹے کا مقابلہ

لاہور: سٹی 42 کے این اے 131 کے الیکشن سروے میں ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ نے 43 فیصد اور پی ٹی آئی نے 42 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ اس طرح ن لیگ کا اس حلقے میں پلڑا بھاری رہا۔

شہر میں ہونے والے سب سے بڑے الیکشن سروے میں سٹی 42 کی سوٹیموں نے حصہ لیا۔ کل نو ہزار ووٹ کاسٹ کئے گئے جن میں سے ن لیگ 3832 ووٹ لے کر سہر فہرست رہی، پی ٹی آئی نے 3740 ووٹ حاصل کئے۔ تحریک لبیک 472 ووٹ لیکر تیسرے اور پیپلز پارٹی 469 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہی۔

الیکشن سروے کے نتائج کے مطابق ایم ایم اے نے 171، اللہ اکبر تحریک نے 80، آزاد نے 80، پی ایس پی نے 14، ایم کیو ایم نے 12، اے این پی نے 5 اور جی ڈی اے نے ایک ووٹ حاصل کیا۔ سروے کی دلچسپ بات یہ ہے کہ تحریک لبیک نے پیپلز پارٹی سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ، جبکہ ایم ایم اے جو دینی جماعتوں کا اجتماع ہے تحریک لبیک سے بھی مات کھا گیا اور پانچویں نمبر پر رہا۔