counter easy hit

بڑی دیر کردی مہرباں آتے آتے۔!! شبِ بارات کے موقع پر وزیراعظم کا اُمت مسلمہ کو مشورہ مگر ایسی غلطی کربیٹھے کہ دیکھ کر ہر مسلمان پریشان ہوگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ، شب برات تھی لیکن عمران خان نے شب برات کے پیغام میں بھی تاخیر کردی اور شب برات کا پیغام جمعرات کو دن ایک بجے کے بعد جاری کردیا، جب ایک روز قبل ہی شہری اللہ کے حضور عبادات کا نذرانہ اور توبہ استغفار پیش کرچکے ہیں۔وزیراعظم نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغا م میں لکھا کہ ” میں تمام دنیا کے مسلمانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آج رات ( جمعرات اور جمعہ کی رات) شب برات کے موقع پر خصوصی نوافل ادا کریں اور اللہ کی رحمت اور معافی مانگیں“۔تاہم اس غلطی پر سوشل ٰمیڈیا صارفین برس پڑے جس کے بعد آدھے گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد یہ ٹوئٰیٹ ڈیلیٹ کردی گئی ۔ وزیراعظم کی اس ٹوئیٹ پر مظہر ارشد نے غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ شب برات گزر گئی ہے ، سر ، کل رات کو تھی‘ بجاج نے لکھا کہ ’’ ہمیشہ دیر کردیتا ہوں‘‘ فیصل پاشا نے لکھا ’ریاست مدینہ کے خلیفہ کا ایک اور ٹویٹ ڈلیٹ ھوگیا ۔ اس ٹویٹ میں مدنی سرکار نے امت مسلمہ سے درخواست کی تھی کہ مورخہ 9 اپریل ، آج شب بارات ھے ۔ نوافل ادا کریں اور اللہ پاک سے مغفرت مانگیں ! لگتا ھے مدنی سرکار ساری رات سوئے رھے اور صبح دیر سے اٹھے ! شب بارات گذشتہ رات گزر چکی ہے!‘ حرا نے لکھا ’’میرا اللہ سے وعدہ ہے جتنی میری حیثیت ہے اسکے مطابق اپنا حصہ ڈالوں گی اور جتنی ممکن ہو سکی غریبوں کی مدد کرونگی میری آپ سب سے گزارش ہے پلیز اگر کسی کی حیثیت دس روپے کی ہے تو وہ بھی حصہ ڈالے کیونکہ قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے اور ایک ایک فرد سے قوم بنتی ہے وقت ہے قوم بنیں ‘‘۔ ڈاکٹر عائشہ نے لکھا کہ ’ آج رات؟ کیا آپ سو رہے ہیں؟ شب برات گزشتہ رات تھی ۔ ایک صارف نے لکھا کہ’’خان صاحب ہم نے آپ کے لیے بہت دعائیں کی ہیں کہ آپ کی تمام مشکلات آسان ہوجائیں اور پاکستان کے حالات اچھے ہوجائیں اللّٰہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین⁦ ‘‘۔⁩⁦ کسی دل جلے نے لکھا ’’جسے شب برات کی تاریخ، دن اور رات کا ہی نہیں پتہ اسے یوتھئے اسلامی دنیا کا لیڈر مانتے ہیں‘‘۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ جہاں تک مجھے یاد ہے، پاکستان میں شب برات منائی جاچکی ہے‘۔۔ علی نامی صارف اسے بھی موجودہ سیاسی صورتحال سے جوڑنے سے باز نہ آئے اور لکھا کہ ٹوئیٹ رات کو ہی کی تھی ،لیکن اب جہاز کے بغیر لیٹ ہی پہنچے گی ، اب ترین کا جہاز ساتھ نہیں رہا‘‘۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website