counter easy hit

فرانس میں تعینات سفیر پاکستان معین الحق اب چین میں اپنے فرائض سنبھالیں گے، وزیراعظم نے مختلف ممالک میں سفیروں اورہائی کمشنرز کے تقروتبادلوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد(یس اردو رپورٹ) وزیراعظم پاکستان نے مختلف ممالک میں سفراء اورہائی کمشنرز کی تقرری اور تبادلوں کی منظوری دیتے ہوئے وزارت خارجہ کی بھیجی گئی سمری پردستخط کردیے ہیں۔ اہم ترین ذرائع نے یس اردو نیوز کو بتایا ہے کہ اس حوالے سے گزشتہ ہفتے وزارت خارجہ نے سمری بھیجی تھی جبکہ بعض ممالک میں متعین سفیر ریٹائربھی ہورہے ہیں۔ ان میں برطانیہ میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا جنھیں حال ہی میں گریڈ 22 میں ترقی دی گئی تھی اورچین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی شامل ہیں۔ وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری معظم علی خان کو برطانیہ میں ہائی کمشنر مقرر کیا جارہا ہے جبکہ معین الحق جو ان دنوں فرانس میں سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انھیں چین میں سفیر کی ذمہ داریاں تفویض کی جارہی ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری آفتاب کھوکھر کوآسٹریامیں سفیر مقرر کیا جائیگا۔ جبکہ سید حیدرشاہ جو بھارت میں قائم مقام ہائی کمشنرکی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ ان کی تقرری نیپال میں سفیر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ منور احمد خان کابل میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔ مظہر جاوید جونیپال میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے انھیں جنوبی افریقہ میں سفیر بنایا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل امریکہ بلال حئی کو بھی سفیر کے عہدے پر ترقی دے کرآذربائیجان بھیجا جائیگا۔ جبکہ مراد اشرف جو وزارت خارجہ میں چیف آف پروٹوکول ہیں انھیں نیوزی لینڈ میں سفیر بناکر بھیجا جائیگا۔ سجاد حیدر بیلاروس میں سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دینگے۔ ان تمام تقرریوں اورتبادلوں کے حوالے سے وزارت خارجہ مطلوبہ امور جن میں مختلف ممالک میں نئے سفیروں کے ایگریما بھیجنے کا عمل بھی شامل ہے شروع کردیا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق اس سارے عمل کو مکمل ہونے میں ڈیڑھ سے دوماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website